محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

image

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

محمد علی نقوی کی اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم "ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وارکے ذریعے ملی ، جسے بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کےلیے یہ چوتھی نامزدگی ہے۔2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔

محمد علی نقوی نے ایمی ایوارڈمیں نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمی ایوارڈ کےلیے ایک بار پھر نامزد ہونا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔

واضح رہے کہ ایمی ایوارڈ (Emmy Award) ایک معتبر امریکی ایوارڈ ہے جو ٹیلی ویژن کی دنیا میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے فلموں کے لیے آسکر ایوارڈ اور موسیقی کے لیے گریمی ایوارڈ ہوتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.