جنگ ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پاکستانی فنکار

image

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستانی فنکار بھی سامنے آگئے۔

پاکستانی فنکاروں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عسکری قیادت ہمارا فخر ہے اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو دشمن کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔ پاکستان جارحیت میں پہل نہیں کرے گا لیکن جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ فنکاورں نے مزید کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

پاک بھارت کشیدگی

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔

تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہےکہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستانی سیاستدانوں، حکومتی اور شوبز و اسپورٹس شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.