علم و ادب کا ایک اور آفتاب غروب ہو گیا، مدیحہ افتخار

image

ماڈل و اداکارہ مدیحہ افتخار نے معروف فلمی مصنف محمد کمال پاشا کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستانی فلمی دنیا ایک عہد ساز شخصیت سے محروم ہو گئی۔ علم و ادب کا ایک اور آفتاب غروب ہو گیا۔

محمد کمال پاشا کا انتقال بلاشبہ شوبز انڈسٹری کے لیے کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔ محمد کمال پاشا نے پاکستانی سنیما میں بطور اسکرپٹ رائٹر اور کہانی نویس نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی مسائل، غربت، محبت، اخلاقی زوال اور موت جیسے موضوعات پر مبنی تھیں، جو ان کی فکری گہرائی اور سماجی شعور کا مظہر تھیں۔ 

وہ ایک کامیاب مصنف ہی نہیں بلکہ ایک مفکر اور ادیب بھی تھے۔ وہ اسکرپٹ کو لکھتے ہوٗے ایسے الفاظ کا چناؤ کرتے جو بلکل معاشرتی حقیقت کا عکس ہوتے، اللہ تعالیٰ انکے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی مگفرت فرمائے آمین۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے مرحوم نے پاکستانی سینما کو بے شمار سپرہیٹ فلمیں دیں جن میں "نکی جئی ہاں"، "رقاصہ" اور "ہمایوں گجر" اپنے وقت کی ریکارڈ بزنس کرنے والی فلمیں ہیں۔ وہ ایک کامیاب مصنف ہی نہیں بلکہ ایک مفکر اور ادیب بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ انکے لواحقین کو صبرِ جمیل اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.