ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد

image

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک پر آئرلینڈ میں 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آئر لینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) کی جانب سے یہ جرمانہ یورپی ٹک ٹاک صارفین کا ڈیٹا یورپین اکانومک (ای ای اے) سے چین منتقل کرنے پر عائد کیا گیا ہے،فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے ای ای اے صارفین کے ڈیٹا کی چین منتقلی کے حوالے سے یورپی یونین کے جی ڈی پی آڑ قواعد کی خلاف ورزی کی۔

جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ ٹِک ٹاک کو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنا ڈیٹا پروسیسنگ جی ڈی پی آر کے تحت لانا ہوگا۔ بصورتِ دیگر کمپنی کی چین کو ڈیٹا منتقلی روک دی جائے گی۔

پہلے ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ کمپنی نے ای ای اے صارفین کا ڈیٹا چین میں موجود سرور میں ذخیرہ نہیں کیا ہے لیکن گزشتہ ماہ کمپنی نے ڈی پی سی کو ایک مسئلے کے متعلق آگاہ کیا کہ فروری میں کمپنی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ای ای اے یوزر دیٹا چین میں سرورز میں اسٹور ہوا ہے۔ بعد ازاں ٹک ٹاک نے ڈی پی سی کو بتایا کہ سرور پر موجود ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.