برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے

image
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ’دہشت گردی میں ملوث ہونے ‘ کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ان گرفتاریوں سے متعلق اتوار کو ایک بیان کے ذریعے آگاہ کیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ افراد لندن، سونڈن اور گریٹر مانچسٹر کے علاقوں سے گرفتار کیے گئے اور ان گرفتاریوں کا تعلق ’مخصوص جگہوں کو نشانہ بنانے کے ایک مشتبہ منصوبے‘ سے ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں کی عمریں 29 سے 46 برس کے درمیان ہیں اور ان کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ’دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری‘ کر رہے تھے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ ڈومینک مرفی نے کہا کہ ’یہ تیزرفتار تحقیقات ہیں اور ہم متاثرہ جگہ پر موجود لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ انہیں اپ ڈیٹ رکھا جا سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ہم مختلف پہلوؤں سے انکوائری کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ محرک کا پتا لگانے کے ساتھ ساتھ اس بات کی نشاندہی کی جا سکے کہ آیا اس معاملے سے متعلق شہریوں کو مزید کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے یا نہیں۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.