لیڈی گاگا کےکانسرٹ میں بم دھماکےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

image

برازیل میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کانسرٹ میں بم دھماکےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ رات ریوڈی جنیرو کے ساحل پر لیڈی گاگا کے تاریخی کانسرٹ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے۔ برازیلین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنایا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بم حملےکا منصوبہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیہ اور نوجوانوں میں شدت پسندی پھیلانے والے گروپ نے بنایا تھا۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی میں گروپ کے سربراہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد اور کاک ٹیلز سے دھماکےکرنےکے لیےکانسرٹ میں شریک لوگوں کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔ مشتبہ افراد نے سوشل میڈیا پر خود کو بطور گاگا گلوبل فین گروپ ارکان متعارف کرایا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کے خلاف وزارت سائبر آپریشن کی رپورٹ اور انٹیلی جنس اطلاع کے بعد کارروائی کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.