صرف نام لینے پر لڑ پڑی۔۔ کیا عمیر وقار نے ثنا جاوید کو سَنکی کہا؟ میک اپ آرٹسٹ کا چونکا دینے والا انکشاف

image

پاکستان کے نامور میک اَپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ، عمیر وقار، جو صفِ اول کی تمام اداکاراؤں اور ماڈلز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ کوئی میک اَپ لک یا فیشن شو نہیں، بلکہ ان کے لبوں سے ادا ہونے والے چونکا دینے والے الفاظ ہیں۔

حال ہی میں عمیر وقار نے اُشنا شاہ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں ایک گمنام مگر انتہائی معروف اداکارہ سے جڑی ایک حیران کن کہانی سُنائی۔

عمیر وقار نے کہا، ایک مشہور اداکارہ، جو ایک وقت میں محبت میں بری طرح گرفتار تھی، نے مجھ پر اچانک غصہ نکالا۔ صرف اس لیے کہ میں نے اس کے ہونے والے شوہر کا نام لے لیا تھا۔ وہ اس قدر شدت سے محبت میں ڈوبی ہوئی تھی کہ محبوب کا نام سننا بھی اسے گوارا نہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے یہ واقعہ اس اداکارہ کی ایک اور قریبی سہیلی کو بتایا، تو اس نے فوراً کہا، تم نے ضرور اس لڑکے کا نام لے لیا ہوگا، اسی لیے وہ بپھر گئی۔

اگرچہ عمیر وقار نے کسی کا نام نہیں لیا، مگر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں زوروں پر ہیں۔ بیشتر لوگ یقین سے کہہ رہے ہیں کہ عمیر جس اداکارہ کی بات کر رہے تھے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ ثنا جاوید ہیں، جن کے ساتھ ان کا ایک وقت میں شدید جھگڑا ہوا تھا، یہاں تک کہ بات عدالت تک جا پہنچی تھی۔

کچھ افراد یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ کیا عمیر وقار نے ان سے ان کے موجودہ شوہر شعیب ملک کا ذکر کیا تھا یا سابق شوہر عمیر جسوال کا؟ جبکہ کچھ لوگوں نے منال، صبور، سجل اور وینا ملک کے نام بھی قیاس آرائیوں میں شامل کر لیے ہیں۔

اصل حقیقت کیا ہے؟ یہ تو شاید کبھی سامنے نہ آئے، لیکن اتنا ضرور ہے کہ عمیر وقار کی یہ باتیں شوبز دنیا میں ایک بار پھر تہلکہ مچا چکی ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.