آئندہ جوتوں سے جاوید اختر کا استقبال کرنا چاہیے۔۔ جاوید اختر کے بیان پر نادیہ خان غصے سے پھٹ پڑیں ! ویڈیو

image

"اب چاہے پاک بھارت تعلقات بہتر ہو بھی جائیں، میں یہ شخص (جاوید اختر) پاکستان میں نہیں دیکھنا چاہتی۔ اگر اسے بلایا گیا تو مجھ سے بُرا کوئی نہیں ہوگا۔"

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان نے ایک بار پھر دل کی بات کہہ دی، لیکن اس بار نشانے پر تھا بھارت کا مشہور مصنف جاوید اختر، جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف زہر اُگلا۔ اپنے مارننگ شو میں نادیہ خان نے نہ صرف اس بیان پر شدید ردعمل دیا بلکہ آئندہ ایسے افراد کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ کرنے کی بات بھی کھل کر کہی۔

انہوں نے کہا کہ "یہ شخص انتہائی کم ظرف اور گستاخ ہے، جو بھارت میں بیٹھ کر ہمارے ملک کو نشانہ بناتا ہے۔ اب اگر کبھی یہ پاکستان آئے تو اسے عزت نہیں بلکہ چمکتے جوتوں سے خوش آمدید کہنا چاہیے۔"

نادیہ خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستانی قوم مہمان نواز ضرور ہے، مگر عزت دینے کے لیے سامنے والے کا اس قابل ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اس منافقانہ محبت کے چکر سے نکل آنا چاہیے اور کھری بات کرنی چاہیے — کیونکہ ہم امن پسند ضرور ہیں، مگر بے غیرت نہیں!

ان کے بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جہاں صارفین نادیہ کے اندازِ بیان کو سراہتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ "بالکل ٹھیک وقت پر، صحیح لہجہ اپنایا گیا!"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.