نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا، ویڈیو وائرل

image

اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے وقت پاکستانی شوبز شخصیات کے رویے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نادیہ خان نے پاکستانی شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے ملک پر حملے کر رہا ہے لیکن بے شرم شوبز شخصیات کو اپنے فالوورز کی پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کسی بھی شوبز شخصیت کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں فکر ہو رہی ہے کہ ان کے ڈرامے بھارت میں بند کردیے جب کہ بھارت ہمارے ملک پر حملے کر رہا ہے۔

نادیہ خان نے کہا کہ بے شرم شوبز شخصیات کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ہماری افواج سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے مامور ہے اور وہ ان کے خلاف ہی بولتے ہیں۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان نے افواج پاکستان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی سرحدوں پر کھڑے ہوکر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں، تاکہ ہم آرام سے سو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کی حفاظت کر رہی ہے اور ہم ان ہی کے خلاف بولتے ہیں۔ نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو طعنہ دیا کہ انہیں بھارتی مداحوں اور وہاں پر اپنے ڈراموں کی بندش کی فکر کو چھوڑ کر جنگ کے میدان میں اترنا چاہیے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اداکاروں کو بھی سرحدوں پر جنگ کے میداںوں میں بھیجا جانا چاہیے، تاکہ انہیں احساس ہو کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔

نادیہ خان شوبز شخصیات کے رویے اور افواج پاکستان کی قربانیوں پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور ان کی آواز لڑ کھڑانے لگی۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان کی جانب سے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیے جانے اور افواج پاکستان کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور مداحوں نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی حب الوطنی کی تعریفیں کیں۔

نادیہ خان نے پہلے بھی فواد خان، ہانیہ عامر اور دوسرے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی شوبز شخصیات نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے 22 اپریل کی مذمت کی لیکن کبھی انہوں نے فلسطین کے لیے آواز نہیں اٹھائی اور نہ ہی بھارتی حکومت کی جارحیت پر کبھی بولتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.