پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے انڈین حملوں کے جواب میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جسے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے تحت پٹھان کوٹ، اودھم پور اور براہموس عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن کے آغاز سے قبل پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب انڈیا نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس، شورکوٹ ایئر بیس اور مرید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
- پاکستان کی حکومت اور فوج نے اعلان کیا ہے انڈین حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیا ہے
- اس آپریشن کے آغاز سے قبل پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب انڈیا نے فضائی حملوں کے دوران فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس، شورکوٹ ایئر بیس اور مرید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم ان حملوں کے نتیجے میں فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے
- پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اس اتھارٹی کا اہم ترین مقصد پاکستان کے جوہری اسلحے کی نگہبانی اور اسے استعمال کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا ہے
- پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود سنیچر کے روز دن 12 بجے تک ہر طرح کی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں
- انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں
- عالمی رہنماؤں نے پاکستان اور انڈیا سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تناؤ میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے
’بنیان مرصوص‘: ایئر بیسز پر حملوں کے بعد پاکستان کی انڈیا کے خلاف ’جوابی کارروائی‘، امریکی سیکرٹری خارجہ کا پاکستانی آرمی چیف کو فون