ہدف کی جانب سمت تبدیل کر سکتا ہے۔۔ الفتح ون میزائل کی وہ خصوصیات جنھوں نے دشمن پر لرزہ طاری کردیا

image

5 مئی کو الفتح میزائل کا جو تجربہ کیا گیا تھا، اُس نے ایک ہفتے بعد ہی میدانِ عمل میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ ہفتے کی صبح جب پاکستان نے دشمن کے آپریشن "سندور" کے جواب میں "آپریشن بنیانِ مرصوص" کا آغاز کیا، تو الفتح ون میزائل سسٹم نے اپنی کارکردگی سے دشمن کر ہلا کر رکھ دیا۔

یہ میزائل نہ صرف زمینی ہدف کو نشانہ بناتا ہے، بلکہ پرواز کے دوران اپنی سمت بھی بدل سکتا ہے تاکہ دشمن کے کسی بھی چالاک حملے کو ناکام بنایا جا سکے۔ عسکری ماہرین کے مطابق الفتح کی حالیہ کامیابی نے پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کو نئی توانائی دی ہے۔

الفتح ون، مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ میزائل ہے جو زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ دشمن کے حساس ٹھکانوں کو نشانے پر لیتا ہے اور بالکل صحیح وقت پر وار کرتا ہے۔

یہ میزائل صرف ہتھیار نہیں، خود انحصاری کا استعارہ ہے — پاکستان کے اس عزم کی عملی تصویر کہ ہمیں اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے کسی پر انحصار نہیں۔

یہ واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان کا دفاع نہ صرف جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، بلکہ میدانِ عمل میں دشمن کی کسی بھی جارحیت کا موثر اور فوری جواب دینے کی پوری اہلیت رکھتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.