اے آئی کے خطرناک نتائج، چیٹ جی پی ٹی گھر کی تباہی کی وجہ بن گیا

image

یونان میں عجیب و غریب کیس سامنے آیا جہاں بیوی نے چیٹ جی پی ٹی کی باتوں پر یقین کر کے شوہر سے طلاق لینے کیلیے درخواست دائر کر دی۔

یونان سٹی ٹائمز کے مطابق خاتون نے ٹیسیوگرافی پر جدید طریقہ کار کیلیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا جو کہ مستقبل کی پیشگوئی کرنے کیلیے گراؤنڈز کو پڑھنے کا قدیم طریقہ ہے۔

خاتون کے مطابق چیٹ جی پی ٹی نے شوہر کی بے وفائی کو بے نقاب کیا۔

12 سال سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں خاتون نے اپنی اور شوہر کے کافی کپ میں تصاویر اپ لوڈ کی اور چیٹ جی پی ٹی سے ان کی تشریح کرنے کو کہا۔

اس پر چیٹ جی پی ٹی نے جو دعویٰ کیا اس نے خاتون کو چونکا کر رکھا دیا کہ اس کے شوہر کی ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ دوستی ہے اور یہ کہ وہ آپ سے رشتہ توڑنا چاہتے ہیں۔

خاتون کے شوہر نے مقامی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان دعوؤں کو مسترد کیا اور انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

اس نے کہا کہ میں اسے مذاق سمجھ رہا تھا لیکن اہلیہ نے سنجیدہ ہی لے لیا، اس نے مجھے چھوڑنے کو کہا اور بچوں کو بتایا کہ ہماری طلاق ہو رہی ہے اور پھر مجھے ایک وکیل کا فون آیا، تب میں نے محسوس کیا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔

خاتون نے باہمی علیحدگی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف تین دن بعد باضابطہ طور پر طلاق کیلیے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.