نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر

image

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ 

منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج مائیک ہیسن کی پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے جو 26 مئی 2025 سے لاگو ہو گی۔‘

دورۂ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی تھا جس پر موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کی جانچ کے بعد مائیک ہیسن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 

ہیسن اس سے قبل نیوزی لینڈ اور کینیا سمیت مختلف بین الاقوامی ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’مجھے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ مائیک ہیسن کی پاکستان مینز ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔‘

’مائیک اپنے ساتھ بین الاقوامی تجربہ اور مسابقتی ٹیموں کو تیار کرنے کا ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ لے کر آئے ہیں۔ ہم پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل کو تشکیل دینے میں ان کی مہارت اور قیادت کے منتظر ہیں۔‘

دوسری جانب ایک اور اعلان میں محسن نقوی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا ہے۔ عاقب پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ کر کام کریں گے اور دونوں مل کر پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘  


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.