پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان

image

حکومت نے پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کیا جا سکتا ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپوریٹ سیکٹر کیلئے عائد انکم ٹیکس کی شرح کے لحاظ سے عائد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر لاکھوں روپے منافع پر کم شرح کے مطابق ٹیکس وصولی ہو رہی ہے، رئیل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر سی جی ٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے سے ٹرانزکشنز میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ آمدن اور اخراجات پر آئی ایم ایف وفد سے ورچوئلی مذاکرات میں بات چیت ہو رہی ہے، بجٹ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 11 فیصد، اخراجات بلحاظ جی ڈی پی 20.3 فیصد ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.