اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے مئی کے مہینے کیلیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 12.51 فیصد سستی کر کے قیمت ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 11.79 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13.47 ڈالر مقرر تھی۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13.64 فیصد سستی کی گئی جس کے بعد قیمت 10.87 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق اپریل کے مہینے میں سوئی سدرن کیلئے قیمت 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.