گوگل نے اپنا ’جی‘ تبدیل کرلیا

image

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے تقریبا 10 سال بعد اپنے نام میں موجود انگریزی کے لفظ ’جی‘ کا ڈیزائن تبدیل کردیا۔

گوگل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے چند دن قبل گوگل کے لفظ جی کا ڈیزائن تبدیل کیا اور ترتیب وار تمام صارفین کی تمام ڈیوائسز میں لوگو جلد تبدیل ہوجائےگا۔

ابتدائی طور پر گوگل کے لوگو میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کی ڈیوائسز میں تبدیلی کی گئی ہے، تاہم جلد ہی کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سمیت تمام صارفین کے لوگو بھی تبدیل ہوجائیں گے۔گوگل کے لوگو میں بظاہر کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی اور لوگو کے رنگ اور فونٹ بھی پرانے لوگو اور فونٹس سے ملتے جلتے ہیں، تاہم ’جی‘ لفظ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

گوگل کا لفظ ’جی‘ آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو مختلف نظر آئے گا۔ گوگل کی جانب سے لوگو کے لفظ ’جی‘ میں 10 سال بعد تبدیلی کی گئی ہے، اس سے قبل 2015 میں کمپنی نے اپنے لوگو کا ڈیزائن تبدیل کیا تھا۔

گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اب اس کی عمر 27 سال ہوچکی ہے، گزشتہ تین دہائیوں کے دوران گوگل نے متعدد بار اپنے لوگو کا ڈیزائن تبدیل کیا، تاہم لوگو میں بڑی نہیں بلکہ انتہائی چھوٹی تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔

آخری دس سال میں گوگل نے اپنے لوگو کے کلرز سمیت اپنی دوسری پروڈکٹس جیسا کہ گوگل کروم، فوٹوز، میپ، جی میل اور دوسرے پلیٹ فارمز کے لوگوز کو بھی تبدیل کیا ہے اور اب کمپنی نے گوگل کے انگریزی لفظ ’جی‘ کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کردیں، تاہم ابھی تمام صارفین کی ڈیوائسز میں لفظ تبدیل نہیں ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.