اقلیتی برادری کا مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین

image

آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر پاکستان کی اقلیتی برادری نے بھی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان کی اقلیتی برادری نے دشمن بھارت کو سبق سکھانے پر مسلح افواج کو زبردست سلام پیش کیا، کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سمویل کلائمٹ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بہادر افواج نے بزدل بھارت کو شاندار جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کو جس طرح کا دندان شکن جواب دیا وہ قابل تعریف ہے۔ پاک آرمی، بحریہ اور فضائیہ نے دشمن کے مورچوں کو تباہ کرکے ملک کی حفاظت کی۔

سکھ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ سکھ برادری ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہی ہے، ہمارے گورونانک کی جنم بھومی بھی پاکستان ہے ہمیں پاکستان پر فخر ہے۔

کرسچن کمیونٹی کے پاسٹر اشرف فیڈرو کا کہنا تھا کہ میں بے شک بوڑھا ہوں مگر میرے جذبات جوانوں کے ساتھ جوان ہیں، مجھے بھی اگر محاذ جنگ پر جانا پڑا تو میں جاؤں گا، لڑوں گا، اپنی پاک آرمی کے ساتھ مل کر دشمن پر فتح پاؤں گا، جذبے جوان ہوں تو پہاڑ بھی ہٹ جائیں گے۔

ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی شکنتلا دیوی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے جو تھپڑ مودی کے منہ پر مارا ہے اس کی گونج اب بھی پاکستان میں گونج رہی ہے، اس تھپڑ کی وجہ سے مودی اب سو بھی نہیں پا رہا، اب جو بھی وہ کر رہا ہے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر بھارت کی جارحیت پر اس پر ہم نے انہیں گھر میں گھس کر مارا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.