نشے میں ہیں یا ذہنی توازن بگڑ گیا؟ بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلاتے ہوئے میرا کی نئی ویڈیو ! تنقید کرنے والوں کو خود دعوت دے دی

image

"نشے میں لگتی ہیں"

"مدہوش لگ رہی ہیں"

"ہوش آنے پر ویڈیو ڈیلیٹ کردیں گی"

“نہ سیٹ بیلٹ ہے اور گاڑی چلاتے ہوئے موبائل بھی استعمال کررہی ہیں۔ حد ہے“ یہ وہ جملے ہیں جو اس وقت انٹرنیٹ پر میرا جی کے تازہ ویڈیو کلپ پر گردش کر رہے ہیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اور ہمیشہ خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں، مگر اس بار ان کا چرچا کسی فلم یا پراجیکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک متنازع ویڈیو کی بنیاد پر ہو رہا ہے، جس نے مداحوں اور ناقدین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

حال ہی میں میرا جی نے بیرون ملک دورانِ ڈرائیونگ اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ گاڑی چلا رہی ہیں، بیک گراؤنڈ میں موسیقی چل رہی ہے اور وہ کسی قدر تھکی ہوئی اور بے کیف نظر آ رہی ہیں۔ جیسے ہی ویڈیو سامنے آئی، دیکھنے والوں نے سوالات اٹھانا شروع کر دیے: کیا وہ کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں؟ یا وہ کسی قسم کے نشے کی حالت میں تھیں؟

سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل تیز اور براہِ راست تھا۔ ایک صارف نے لکھا: "ضرورت مندوں کو پیسے دے دو، شراب پینے کے بجائے"۔ ایک اور نے کہا: "یہ مکمل طور پر نشے میں لگ رہی ہیں"۔ ایک صارف نے رائے دی: "یہ ویڈیو فوراً ڈیلیٹ کر دیں گی جب ہوش میں آئیں گی"۔

اگرچہ میرا جی کے مداح ان کے اسٹائل اور انداز کو ہمیشہ سراہتے ہیں، لیکن اس ویڈیو نے ان کے لیے ایک بار پھر سوالات کی طویل فہرست کھڑی کر دی ہے۔ کچھ لوگ یہ بھی سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ آیا میرا جی کسی نفسیاتی دباؤ یا انگزائٹی کا شکار تو نہیں؟

یہ پہلی بار نہیں کہ میرا جی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید یا چہ میگوئیوں کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ان کا ماضی بھی تنازعات سے خالی نہیں۔ جعلی شادیوں کے دعوے، ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے واقعات، اور میڈیا کے ساتھ الجھاؤ ان کی شخصیت کا مستقل حصہ رہے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ میرا اس تازہ تنازع پر کیا ردِعمل دیتی ہیں اور یہ ویڈیو ان کی امیج پر کیا اثر ڈالتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب وہ شان اور سونیا حسین کے ساتھ اپنے آنے والے فلمی پراجیکٹ کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.