موٹی ہوئی تو چھوڑ دوں گا۔۔ برطانوی دلہا کیا دھمکیاں دیتا ہے؟ مہرالنساء اقبال نے شادی شدہ زندگی کی حقیقت سب کو بتا دی

image

"میرے شوہر نے کہا تھا کہ جس دن تمہارا وزن بڑھا اور تم 'آنٹی' لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔ لیکن میں اس بات کو سنجیدہ نہیں لیتی، اگر وہ مجھے چھوڑے گا تو آدھی جائیداد میری ہو جائے گی۔"

نئی نویلی دلہن اور ابھرتی ہوئی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور وہاں اپنی ازدواجی زندگی کے کچھ غیر معمولی، دلچسپ اور کچھ حد تک چونکا دینے والے پہلوؤں پر بات کی۔ اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مہرالنسا نے بتایا کہ اُن کے شوہر نے وزن بڑھنے سے متعلق ایک ایسی بات کہی جو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

مہرالنسا نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ اُن کے شوہر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا: "جس دن تمہارا وزن بڑھا اور تم 'آنٹی' لگنے لگیں، اُس دن میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔" لیکن اداکارہ نے اس بیان کو نہ صرف ہلکے پھلکے انداز میں لیا بلکہ اسے خوبصورتی سے پلٹ کر بھی دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ ایسی باتوں پر پریشان نہیں ہوتیں کیونکہ اگر کبھی شوہر نے واقعی چھوڑنے کی کوشش کی تو آدھی جائیداد اُن کے نام ہو جائے گی۔

ندا یاسر نے فوری طور پر تجویز دی کہ مہرالنسا کو بھی کہنا چاہیے کہ "جس دن تم گنجے ہوئے یا پیٹ نکلا، میں بھی تمہیں چھوڑ دوں گی!" جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سب مذاق میں لیتی ہیں کیونکہ اُن کا رشتہ اعتماد اور ہنسی مذاق پر قائم ہے۔

ایک اور دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی کہ مہرالنسا کے شوہر اور ساس اردو زبان سے ناآشنا ہیں۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر اُنہیں اردو آتی، تو گھر میں لڑائیاں روز کا معمول بن جاتیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر جم ضرور جاتے ہیں لیکن واپسی پر اتنا کھانا لے آتے ہیں کہ اُن کا جم جانا بے مقصد لگتا ہے۔ جبکہ خود مہرالنسا بھی فٹنس پر خاص توجہ دیتی ہیں اور کام کرتے رہنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتی ہیں، چاہے وہ شوبز میں ہوں یا نہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.