کولمبیا، صدارتی امیدوار خطاب کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

image

کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ہفتے کو دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور اگلے سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران خطاب کررہے تھے کہ انہیں 3 گولیاں ماری گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے 39 سالہ میگوئل اوریبے کو سر پر 2 گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کولمبیا کی حکومت نے اس واقعے کو ایک حملہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کولمبیا کی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کبھی بھی راستہ نہیں ہو سکتا، میں دل سے دعا گو ہوں کہ میگوئل خیریت سے ہوں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک میں اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US