وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں اور کہا کہ رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں، یہ نہیں ہوگا۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس تجاویز مسترد کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، 2 لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔ انہوں نے پنجاب ریونیواتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو بھی ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنے کا حکم دیا۔

پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینٹری ورکرز کو شاباش اور 10 ہزار فی کس دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز اور اہلکاروں نے اس قدر گرمی میں لگن اور محنت سے فرائض سرانجام دیے، ان ورکرز نے شہروں اور دیہات میں صفائی کا اعلی معیار قائم کیا، آپ سب کا شکریہ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.