منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

image

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی میں ناچتے گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جیسے انھیں اس بریک اپ سے کوئی فرق ہی نہیں پڑا ہو۔

اپنے حالیہ شوٹ کے دوران انہوں نے نہ صرف مکمل تبدیل شدہ لُک کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک انگریزی گیت پر جھومتی ہوئی ویڈیو بھی شیئر کی۔

یاد رہے کہ میرب اور عاصم نے مارچ 2022 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عاصم نے اس رشتے کے ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جبکہ عاصم نے اسے باہمی فیصلہ قرار دیا، میرب نے اس بارے میں کوئی باقاعدہ بیان نہیں دیا۔

اپنی خاموشی توڑتے ہوئے میرب نے پہلی بار انسٹاگرام پر اپنی نانی کے انتقال کا افسوسناک انکشاف کیا تھا۔

اور اب وہ اپنے کیریئر پر فوکس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اپنی حالیہ پوسٹ میں وہ میک اپ روم میں انگریزی گیت 'APT' گاتے ہوئے دکھائی دیں، جہاں ان کا نیا میک اپ اور ہیئر اسٹائل خاصا متوجہ کرنے والا تھا۔

اس شوٹ کے دوران اداکار خوشحال خان بھی میرب کے ساتھ موجود تھے، جن کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی۔

میرب کے مداحوں نے اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ عاصم سے علیحدگی کے بعد بھی پوری طرح خوش اور پراعتماد نظر آ رہی ہیں۔

کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا، ’’لگتا ہے میرب کو کوئی فرق نہیں پڑا، وہ عاصم کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ وہ بالکل خوش ہیں‘‘۔

جبکہ کئی دیگر صارفین نے ان کے چہرے کی تازگی کو ’پوسٹ بریک اپ گلو‘ قرار دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.