ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک، 92 زخمی: ’ان حملوں کی قیمت تہران کے شہری چکائیں گے‘ اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی فوج کے مطابق پیر کی صبح ایران کے تازہ میزائل حملے میں اسرائیل میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں بحیرہ روم کے ساحلی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں پانچ افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے ہیں۔
  • ایران اسرائیل کشیدگی چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے اور گذشتہ چند گھنٹوں میں ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔
  • ایران کے پیر کی صبح کیے گئے میزائل حملوں میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے ہیں۔
  • اسرائیل نے اتوار کو ایران پر حملوں میں میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا اور آئی جی آر سی کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو ہلاک کر دیاجس کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔
  • اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پیر کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
  • جمعے سے جاری حملوں میں اب تک ایران میں کم از کم 224 شہری جبکہ اسرائیل میں از کم 19 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
  • امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے ایک اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کر دیا تھا۔

ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک، 92 زخمی: ’ان حملوں کی قیمت تہران کے شہری چکائیں گے‘ اسرائیلی وزیردفاع


News Source

مزید خبریں

BBC
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.