انسٹا گرام میں نئے فیچرز کا اضافہ

image

انسٹا گرام نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

ان میں سے ایک فیچر گرڈ کسٹمائزیشن ہے جس کے تحت تصاویر کو چوکور کی بجائے عمودی انداز سے دیکھنے میں مدد ملے گی۔ میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پروفائل گرڈ کو اب صارفین اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکتے ہیں۔

میٹا کے مطابق یہ فیچر اس ہفتے سے صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ اپنی مرضی کے مطابق پروفائل گرڈ کو ارینج کرسکیں گے۔ اس فیچر کی آزمائش اگست 2024 سے کی جا رہی تھی۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ انہیں فالوورز کے لیے پیش کیے جانے والے مواد کو ایڈٹ کرنے کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے اپنے جذبات کا اظہار موسیقی، ریلز اور دیگر طریقوں سے کرنے کا عمل بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔

اب صارفین کسی Spotify گانے کے نام اور آرٹسٹ کو انسٹا گرام نوٹس میں شیئر کرسکیں گے۔ درحقیقت اس فیچر کے تحت جب بھی آپ کوئی نیا Spotify گانا سنیں گے تو اس کا نام اور آرٹسٹ وغیرہ رئیل ٹائم میں نوٹس میں اپ ڈیٹ ہو جائیں گے۔

انسٹا گرام میں ہینڈ رائٹنگ فونٹس کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ یہ فونٹس اسٹوریز اور ریلز ویڈیوز کے لیے دستیاب ہوں گے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.