گورنر سندھ کے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ،

image

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ،ایڈوکیٹ عابد زبیری کےمطابق اویس قادر شاہ کی درخواست پر دئیے گیے فیصلے کو چیلنج کریں گے کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی درخواست پر گورنر سندھ کا موقف سنے بغیر ہی درخواست نمٹادی گئی ہے ،ہمارا کیس تھا کہ قائمقام گورنر سندھ کو گورنر ہاؤس میں داخلے اور آئینی خدمات سے کسی نے نہیں روکا .گورنر سندھ ملک سے باہر تھے ٹی وی پر انٹرویوز دئیے گیے ہمارے پاس تصویریں موجود ہیں قائمقام گورنر سندھ کو پروٹوکول کے ساتھ ریسیو کیا گیا ہے اسکے باوجود درخواست دائر کی ہمیں سنے بغیر درخواست منظور بھی کرلی گئی ہے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.