محکمہ صحت سندھ کا عالمی ادارہ صحت کو خط، ملیریا، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے مدد طلب

image

محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے کو خط لکھ دیا، جس میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کیس مینجمنٹ، تشخیصی سہولیات اور انڈور اسپرے میں تعاون کے لیےکہا گیا ہے۔

خط میں طبی عملے کی تربیت کے لیے بھی ڈبلیوایچ او سے تکنیکی معاونت کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں عالمی ادارہ صحت سے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی مزید معاونت سے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا اور صورتحال بہتر ہوگی۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts