خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے کے قریب

image

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں 92 ممبران ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ممبران کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

145 کے ایوان میں 115 منتخب ممبران ہیں جبکہ 26 خواتین نشستیں اور 4 اقلیتی نشستیں مختص ہیں۔ کے پی اسمبلی میں جے یو آئی (ف )کے 7 منتخب ممبران کو 10 خواتین، 2 اقلیتی ممبران ملنے پر ان کے ممبرز کی مجموعی تعداد 19ہوگئی۔ مسلم لیگ (ن) کے 6 منتخب ممبران اسمبلی کو 9 مخصوص نشستیں ملنے پر ان کی تعداد 15 ہوگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ممبران کی تعداد 4 تھی جنہیں 6 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ملنے پر ان کی تعداد 11 ہوگئی۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے پاس ایوان میں 2 نشستیں تھی جنہیں ایک مخصوص نشست ملنے پر ان کی تعداد 3 جبکہ ایک مخصوص نشست ملنے پر عوامی نیشنل پارٹی کی تعداد بھی 3 ہوگئی ہے۔ ایوان میں ہشام انعام اللہ اور علی ہادی آزاد ممبران ہیں تاہم ان دونوں کی حمایت بھی اپوزیشن اتحاد کو حاصل ہے۔

یاد رہے کہ ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی اور اپوزیشن اتحاد کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے صرف 20 ممبران درکار ہیں۔

کے پی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے مطابق ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے انہیں 18، 20 ممبران درکار ہوں گے تاہم اب تک اپوزیشن نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ البتہ بجٹ تقریر میں یہ ضرور کہا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کا 12 واں اور آخری بجٹ ہے۔ اگر حکومت نے گورننس اور لاء اینڈ آرڈر پر فوکس کیا تو ہمارا کوئی شوق نہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts