پرہیزی کھانے کے باوجود وزن کیوں کم نہیں ہورہا؟ علی طاہر نے درفشاں کی خوراک سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا

image

"دُرفشاں سیلم کو شوٹ پر خاص ڈائٹ فوڈ آتا تھا، لیکن وہ فوراً میٹھے کا آرڈر بھی دے دیتی تھیں۔ کیک، ڈیزرٹس، سب کچھ۔ پھر دونوں کھاتی تھیں، ڈائٹ والا بھی اور اصل والا بھی!"

اداکارہ دُرفشاں سیلم نے مختصر عرصے میں جس طرح ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ "جیسے آپ کی مرضی"، "خائی" اور "عشق مرشد" جیسے ہٹ پراجیکٹس کے بعد اب وہ جلد "سانول یار پیا" میں احمد علی اکبر اور فیروز خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ ہر کردار میں مختلف لک اور اسٹائل کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی دُرفشاں نے اپنے اداکاری کے انتخاب سے ہی دل جیتے ہیں۔

تاہم، شہرت کے ساتھ ساتھ دُرفشاں کو ایک اور محاذ پر بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور وہ ہے ان کا وزن۔ شائقین اور چند ساتھی فنکار جیسے علی گل ملاح اور شمون عباسی بھی ان کے وزن پر تبصرہ کر چکے ہیں، جنہوں نے انہیں ’ہیلدی‘ کہہ کر پکارا۔ حالیہ دنوں میں اداکارہ نے کچھ وزن کم بھی کیا ہے، جس پر ان کے مداحوں نے محبت بھرے پیغامات کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا۔

اسی تناظر میں اداکار علی طاہر، جو "جیسے آپ کی مرضی" میں دُرفشاں کے ساتھ کام کر چکے ہیں، نے سماء ٹی وی کے ایک شو میں انکشاف کیا کہ دُرفشاں کی غذا کے معاملے میں دلچسپ عادات ہیں۔ ان کے بقول، سیٹ پر اداکارہ کے لیے خاص ڈائٹ فوڈ آتا تھا، مگر وہ ساتھ ہی میٹھے کی بھی دیوانی ہیں، اس لیے کیک اور دیگر ڈیزرٹس بھی فوراً آرڈر کر دیتی تھیں۔

علی طاہر کے اس ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انکشاف نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اس بحث کو چھیڑ دیا ہے کہ فنکاروں کے ظاہری روپ کو لے کر ہمیں کتنا حساس ہونا چاہیے؟ دُرفشاں کی فطری شخصیت اور کھانے سے محبت ہی دراصل اُن کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts