اپنے لئے شوہر تلاش کرتے کرتے کومل میر کے لئے دلہا ڈھونڈنے لگیں۔۔ یشما گل کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا

image

"آج کل وہ میری بہت قریبی دوست ہے اور اسے بہت سارے رشتے آ رہے ہیں۔ وہ ڈیمانڈ میں ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ وہ ان کے گھر کی بہو بنے۔ یہ سچ ہے کہ اسے بہت رشتے آ رہے ہیں، اُسے شکر ادا کرنا چاہیے۔ میں تو کوشش کر رہی ہوں کہ اس کی شادی ہو جائے!" یشما گل

کومل میر کے رشتوں کی لائن لگ گئی! یشما گل کا انکشاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا گیا

پاکستانی شوبز کی دلکش اداکارہ کومل میر، جو اہدِ وفا، بے نام اور راۓ جنون جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، اب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں لیکن اس بار وجہ ان کا کوئی نیا پراجیکٹ نہیں بلکہ ان کی شادی کے رشتے ہیں!

یشما گل نے حال ہی میں ’وائس اوور مین‘ شو میں بیٹھ کر ایک دلچسپ راز سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ کومل میر ان دنوں شادی کے لیے "ڈیمانڈ میں" ہیں اور انہیں مسلسل رشتوں کی پیشکشیں ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد صارفین میں ہلچل مچ گئی ہے، اور مداح اندازے لگانے لگے ہیں کہ آخر وہ خوش نصیب کون ہوگا جسے کومل میر دلہن بن کر ملیں گی۔

کومل میر نے حالیہ دنوں میں نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ وزن میں اضافے اور مبینہ کاسمیٹک سرجری کے بعد اپنی خوبصورتی سے بھی سب کو حیران کر دیا ہے، جس کے بعد وہ مداحوں کی نئی فیورٹ بن گئی ہیں۔ ان کے ڈرامہ ’گونج‘ میں پرفارمنس کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow