کرک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار شہید

image

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردی کی ایک اور بزدلانہ کارروائی، فتنہ الہندوستان کے مسلح دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا جہاں ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر معمور تھے اور گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہو رہے تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگائے دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

شدید فائرنگ کے نتیجے میں چاروں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ شہداء کی شناخت لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، سپاہی روف، اور ڈرائیور شاہ پور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور ہر ممکن پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US