خیبرپختونخوا: کرک میں شدت پسندوں کا حملہ، ڈرائیور سمیت چار ایف سی اہلکار جان سے گئے

image

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گرگری آئل فیلڈ پر مامور ایف سی اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے میں تین اہلکار اور ان کا ڈرائیور جان سے گئے۔

پولیس کے مطابق ایف سی کے اہلکار گرگری سے ویگو ڈالہ گاڑی کے ذریعے روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں پہاڑ کی چوٹی پر موجود مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایف سی اہلکار ضلع کرک میں آئل فیلڈ کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US