گلشن معمار میں رکن اسمبلی کے محافظ اہلکار کو قتل کردیا گیا

image

کراچی کے علاقہ گلشن معمار تھارو گوٹھ میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار صدام حسین موٹر سائیکل کا پنکچر لگوارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان آئے اور اسے فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔

مقتول اہلکار صدام حسین کو چار گولیاں لگیں جسے شدید زخمی حالت میں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، بعدازاں اس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کی گئی۔

صدام حسین پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کا گن مین بتایا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US