اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

image

اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے چھاپہ مار کر شراب فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب پولیس ملزم کو لے جا رہی تھی تو مقامی لوگوں نے اہلکاروں کا گھیراؤ کر لیا اور گرفتار شخص کو چھڑانے کی کوشش کی۔ اس دوران شہریوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

صورتحال سنگین ہونے پر تھانہ لوہی بھیر سے مزید پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ علاقے میں منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US