آزاد کشمیر میں کوہالہ انٹری پوائنٹ بند، آمد و رفت متاثر

image

آزاد کشمیر کے داخلی راستے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر بھاری پتھر اور کنٹینرز لگا کر آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوہالہ پل کے ذریعے آزاد کشمیر میں داخلے کو روکنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری مشینری اور کنٹینرز کھڑے کر دیے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر سڑک کو پتھروں سے بند کر کے راستہ مزید محدود کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدامات ممکنہ احتجاجی مظاہروں اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے روزمرہ سفر متاثر ہونے کے باعث ٹریفک جام اور آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US