لاہور کے میو ہسپتال کی ایمرجنسی سے اغوا ہونے والی نومولود بچی بازیاب

image
لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میو ہسپتال کی ایمرجنسی سے اغوا کی جانے والی نومولود بچی کو بازیاب کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ بچی 23 ستمبر کو لیڈی ایچیسن ہسپتال میں پیدا ہوئی تھی۔ بچی کے والدین 25 ستمبر کو ٹیسٹ کروانے کے لیے میو ہسپتال ایمرجنسی لائے جہاں سے نامعلوم افراد اسے اٹھا کر غائب ہو گئے۔

لاہور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی ایس پی سٹی نے کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 510 ویڈیو فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق 35 کلومیٹر تک بیک ٹریکنگ کے بعد بچی کو بھما جھگیاں، شاد باغ کے علاقے سے بازیاب کروایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اغوا کار خاتون رابعہ نے مبینہ طور پر اپنی شادی بچانے کے لیے بچی کو اغوا کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میو ہسپتال میں بچی کو والدین کے حوالے کی۔

پولیس حکام کے مطابق چند روز قبل جنرل ہسپتال سے اغوا ہونے والے ایک بچے کو بھی فوری طور پر بازیاب کروایا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US