اسٹاک مارکیٹ نے سب ریکارڈ توڑ ڈالے، انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح چھو لی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل دوسرے روز بھی برقرار رہا اور 100 انڈیکس نے ریکارڈ سطح عبور کرلی۔

منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازارِ حصص کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 64 ہزار 787 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دورانِ ٹریڈنگ تیزی کا رجحان مزید بڑھا اور انڈیکس 1296 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 65 ہزار 144 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

اس سے قبل پیر کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی جب انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 63 ہزار 903 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پر 1 لاکھ 63 ہزار 847 پر بند ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سیمنٹ، انرجی، آئل اینڈ گیس، فارما اور بینکنگ سیکٹرز کے شیئرز میں بھرپور خریداری کے باعث انڈیکس میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ صرف منگل کے روز ہی 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس نے 1 لاکھ 64 ہزار اور 1 لاکھ 65 ہزار کی نفسیاتی حدیں بھی عبور کرلیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US