پی ٹی آئی میں نیا محاذ؟ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان آمنے سامنے

image

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے بارے میں تین باتیں کی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو بتایا کہ میں ایجنسیوں سے رابطے میں ہوں، سارا سوشل میڈیا میرے کنٹرول میں ہے اور پارٹی چیئرمین بننا چاہتی ہوں۔

علیمہ خان نے ان بیانات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروپیگنڈے کا مقصد صرف اور صرف پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں اور قیادت کو ان سازشوں میں الجھنے کے بجائے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی اور پارٹی کی مضبوطی پر توجہ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد بانی عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی امور میں مداخلت سے روک دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US