اکتوبر میں مہنگائی کی نئی لہر! کھانے پینے کی اشیا کیوں اچانک مہنگی ہو گئیں؟

image

پاکستان شماریات بیوروکے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6.24 فیصد ہو گئی۔ اس اضافے کی اہم وجہ خوراک اور بجلی و ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

ستمبر میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد تھی جو اکتوبر میں بڑھ کر 6.24 فیصد ہوگئی۔ مالی سال 26-2025 کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں اوسط مہنگائی 4.73 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

دیہی علاقوں میں قیمتوں میں 2.26 فیصد اور شہری علاقوں میں 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان شماریات بیورو کے مطابق خوراک، کپڑوں، صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم اشیا میں جن کی قیمتیں بڑھی ہیں ان میں ٹماٹر، چینی، مکھن، گندم، آٹا، سبزی گھی اور دالیں شامل ہیں۔دوسری جانب کچھ اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں، جن میں پیاز، مرغی، آلو، بیسن اور چنا شامل ہیں۔

بجلی کے نرخ بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.59 فیصد کم ریکارڈ کیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US