کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ کھانا کھانے سے وزن نہیں بڑھے گا؟ نہیں،،؟ آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایسے مزیدار کھانے جن کے استعمال سے آپ کا پیٹ بھی بھرے گا اور وزن یا کولیسٹرول میں اضافہ بھی نہیں ہوگا،
ابلے آلو آلو کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے کہ وہ جسم کو پھولاتا ہے لیکن اگر آپ آلو کو ابال کر کسی بھی کھانے میں استعمال گے تو وہ آپ کے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ بھی نہیں کرے گا اور غذائی ضرورت کو بھی پورا کرے گا۔ انڈے کا استعمال بعض لوگ انڈے کی صرف زردی کھاتے ہیں اور کچھ لوگ صرف اس کی سفیدی۔۔۔ لیکن دراصل اگر آپ کو اپنے وزن کو کنٹرول رکھنا ہے تو یہ لازمی سی بات ہے کہ آپ انڈہ پورا کھائیں یعنی زردی اور سفیدی دونوں تاکہ پروٹین کی صحیح مقدار آپ کے جسم کو فاضل مادوں سے بچائے رکھے۔ دلیہ دلیہ بھرپور غذا کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔۔۔ ہمیں چاہیے کہ اگر ہم کھانا نہیں کھانا چاہ رہے تو دن میں ایک مرتبہ دلیے کا استعمال کرلیں تاکہ توانائی بھی ملے اور صحت بھی اچھی رہے۔ سبزیوں کا سوپ سبزیوں کا گاڑھا سوپ پینے سے بھی وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔ اور روزانہ استعمال وزن میں کمی کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔ سیب کا استعمال سیب کا روزانہ استعمال ہمیں وزن کی زیادتی سے بچا سکتا ہے۔ بہتر ہے اس کو کھانے کے طور پر چبا کر کھائیں۔۔۔ اور سیب کا جوس کم ہی پئیں۔ پاپ کورن (مکئی) پاپ کورن میں کم سے کم کیلوریز ہوتی ہے جو پیٹ بھی بھرتی ہے اور وزن کو کنٹرول بھی رکھتی ہے۔ مندرجہ بالا وہ تمام اشیاء ہیں جو عام طور پر وزن کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔