دل کے مریضوں کے لئیے 6 مزیدار ریسیپیز
دل کا عارضہ خطرناک اور تکلیف دہ ہے اور ڈاکٹر مکمل طور پر کھانے پینے میں احتیاط کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ جو کہ ظاہر ہے آپکی صحت کے لئیے ضروری ہے۔
آج ہم آپکو کچھ ایسی مزیدار ریسیپیز بتائیں گے جن کو کھا کر آپ کو مزہ بھی آئیگا اور دل کی صحت بھی خراب نہیں ہوگی۔
آلو کے کباب اور رسبیری کی چٹنی
آلو کو سادے پانی میں ابال لیں اور ان کو کرش کرلیں اب اس کرش میں تھوڑی سی ہری مرچوں کا پیسٹ اور املی کا پانی حسب ذائقہ ملاکر تھوڑی دیر کے لئیے چھوڑ دیں۔ اور ٹکیاں بنالیں۔
کھانے کا آئل یا زیتون کے تیل میں ان ٹکیوں کو فرائی کرلیں۔
اور فرائی کرنے کے بعد ٹکیوں کا آئل اچھی طرح ٹیشو پیپر پر جذب کرلیں۔
ساتھ ہی رسبیری کو اچھی طرح دھولیں اب تھوڑا سا پانی ، لیموں کے چند قطرے، اور دو کالی مرچوں کے ساتھ رسبیری کو مکسر میں ڈال کر چلائیں۔ لیجیئے تیار ہوگئے آپ کے مزیدار سے کباب۔۔۔۔
ناشپاتی کی سلاد
ناشپاتی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں ، ان پر لیموں کا رس ڈالیں، ایک چٹکی سادہ نمک اور ایک ٹماٹر کاٹ لیں ، ہوگئی تیار آپکی ناشپاتی کی سلاد۔
اس کو آپ دوپہر میں کھانے کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور ناشتے کے بعد ہلکی پھلکی بھوک کا سب سے اچھا حل ہے۔
کالی دال
کالی دال آپکو آسانی سے بازار میں مل جاتی ہے ، اسکو بنانے کا طریقہ بلکل عام دال کی طرح ہی ہے ، دال دھوئیں ، پانی میں بھگوئیں ، اگر کوئی کنکر ہے تو صاف کرلیں ، بس پھر چولہے پر رکھیں بھگونا ، آئل ڈالیں ، حسب ذائقہ لال یا ہری مرچ ڈالیں ، لہسن ادرک پیسٹ سمیت دال کو ڈالیں اور ڈھکن بند کردیں اور کچھ ہی دیر میں آپکی مزیدار دال تیار ہوگئی،
چاہیں تو بھگار لیں ہلکے سے آئل اور زیرے میں ۔۔۔۔ اب آپ اس کو گاجر اور پودینے کے ساتھ کھائیں۔
گوبھی کی سبزی
گوبھی کی سبزی بنانے کا طریقہ تو آپ جانتے ہی ہیں بس اس کو روٹی کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں ورنہ سادے ابائل چاولوں کے ساتھ کھائیں۔
چکن کا حلیم
چکن کا دلیئے والا حلیم بھی آپکے دل کی صحت کے لیئے نہایت ہی فائدہ مندہوگا۔ اسکو بنانے کا طریقہ بھی عام حلیم کی طرح ہوتا ہے۔
مچھلی کی روٹی
مچھلی کے شوقین ہیں اگر آپ تو یہ روٹی آپ کے لئیے مزیدار بھی ہوگی اور صحتمند بھی۔
جو کا آٹا لیں اسے گوندھ لیں۔ کوئی بھی مچھلی دھوکر ابال لیں اور اس کے گوشت کو کرش کرلیں ۔ اب ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو پیڑے کے درمیان میں ڈالیں اور روٹی بنالیں۔
اس کو آپ دہی کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔
یہ وہ چند غذائیت سے بھرپور کھانے ہیں جو کہ آپ کی خوراک میں کھانے کی ایک لذیذ ورائٹی بھی بنیں گے اور دل کے لئیے راحت بخش بھی ہوں گے