قدرتی پین کلر جو جسم میں موجود مختلف قسم کے درد میں لائے آرام

ہمیں اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھنا چاہئیے۔ اور ہر ماہ اپنا معائنہ بھی ضرور کروانا چاہئیے۔ مگر کچھ ایسی دوائیں ہیں جو ہمارے گھروں میں موجود ہوتی ہیں مگر ہمیں ان کا علم نہیں ہے۔

قدرتی پین کلر جو جسم میں موجود مختلف قسم کے درد میں لائے آرام


ہم آپ کی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہیں ۔ اس لئے آج بتا رہے ہیں آپ کو چند گھریلو دوائیں :

1: ہلدی



ہلدی سب سے زیادہ فائدہ مند بھی ہے اور ہر وقت ہمارے گھروں میں موجود بھی ہوتی ہے۔ بس ہمیں اس کا صحیح استعمال کرنا آنا چاہیئے۔ ہلدی میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، وٹامن اے، سی اور وٹامن ای پائے جاتے ہیں جو ہمیں مختلف بیماریوں جیسے انفیکشن، معدے کے درد، الٹیوں، ہیضے ،جگر،الرجی، دمہ، کینسر، امراض قلب، موٹاپے اور ڈپریشن وغیرہ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔روزانہ ہلدی والا دودھ پیناہماری صحت کے لئے بڑا مفید ہے۔

2: سمندری نمک



سمندری نمک میں نمکیات کی مقدار دوسرے نمک کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے۔ سمندری نمک کو گرم پانی میں حل کرکے اس کو جوڑوں اور دانتوں کے درد میں استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہ پٹھوں کی تکلیف میں بھی دوائی کا کام کرتا ہے۔۔

3: ہڈیوں کا سالن



اس میں کولیجن ، پروولین ، گلائسین اور گلوٹامین اور بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں کے درد کو کم کرنےمیں مدد دیتے ہیں۔
اور یہ گٹنوں میں موجود رطوبت کو بڑھاتا ہے جو ہمیں چلنے پھرنے میں مدد دیتا ہے۔

4: لونگ



لونگ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ جو کھانوں میں ذائقے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک لونگ کھانے سے منہ کی بیماریوں اور دانتوں کے امراض میں مفید ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ذیابطیس اور کینسر کے مرض میں بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔

5: ادرک



ادرک بھی گھر میں موجود اجزاء ہے جو ہمیں روزانہ استعمال سے کولیسٹرول، معدے کی بیماریوں، قبض اور جلد کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
امید کرتے ہیں کہ اب آپ ان اشیاؤں کو دواؤں کے طور پر استعمال کریں گے۔

You May Also Like
Reviews & Comments