وزن کم کرنے والی روٹی کی آسان ترکیب جانئیے

جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جو کا دلیہ اور جو کی روٹی بہت سی بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔

وزن کم کرنے والی روٹی کی آسان ترکیب جانئیے



اکثر و بیشتر لوگ جو کا دلیہ صبح ناشتے میں کھا رہے ہوتے ہیں لیکن روزانہ ایک ہی چیز انسان کھا کھا کر تنگ آجاتا ہے۔ روٹی ہم روزانہ ہی کھاتے ہیں تو کیوں نا ایسی روٹی کھائی جائے جو وزن بھی کم کرے اور جسم کو تقویت بھی بخشے۔

۔ جو کے آٹے سے بنی روٹی کی آسان ترکیب کچھ یوں ہے۔

بنانے کا طریقہ

۔ ایک کپ جو لیں اور اسے گرائینڈر میں پیس لیں۔

۔ اس کے بعد اسے باریک چھنی سے چھان کر الگ رکھ دیں۔

۔ دوسری جانب ایک پتیلی میں ایک کپ پانی لیں اس میں 1 کھانے کا چمچ تیل ڈالیں اور حسبِ ضرورت نمک شامل کرنے کے بعد ابال آنے تک پکا لیں۔

-۔ گرم پانی میں پِسا ہوا جو کا آٹا شامل کریں اور آمیزے کو اچھی طرح مِلا لیں۔

۔ آٹا تیار ہے۔

۔ اب اس آٹے کی روٹی بنا لیں اور کھانے میں پیش کریں۔

۔ ایک کپ جو سے تقریباً 9 سے 10 روٹیاں بن جائیں گی۔

۔ اس روٹی کو آپ روز کھا سکتے ہیں۔

جو کی روٹی کی آسان ترکیب

You May Also Like
Reviews & Comments