شہر قائد کی اسٹریٹ لائٹس دن میں بھی روشن

پاکستان میں لوڈشیڈنگ کو عذاب تو سالوں سے چلتا آ رہاہے، اور نہ جانے کتنے سالوں تک عوام کو اس عذاب میں مبتلا رہنا ہوگا۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے دعوے تو ہر حکومتی نمائندہ کر تا ہے ، لیکن اس کے برعکس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تو ناممکن نظر آتا ہے۔ ایک طرف تو پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہے تو دوسری جانب شہر قائد میں دن کے اوقات میں بھی اسٹریٹ لائٹس کا جلتے رہنا معمول بن گیا۔ اکثر شہر کی اہم شہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس روشن رہتی ہیں اور اس سے بجلی کابہت زیادہ ضیاع ہو تا ہے۔ اس طرح دن دیہاڑے اسٹریٹ لائٹس کا جلتے رہنا بلدیاتی حکومت کی کارکرگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر یہی بجلی بچا کر کسی اور جگہ صرف کی جائے تو کراچی سمیت پورے ملک میں کئی میگاواٹ بجلی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے اور یہی بجلی پڑھنے والے طلبہ کے لئے کارٓمد ثابت ہو سکتی ہے ۔شہری حکومت سے التجا ہے کہ اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔

Muhammad Usama
About the Author: Muhammad Usama Read More Articles by Muhammad Usama: 14 Articles with 13573 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.