شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ مظالم کے خلاف لکھی گئی تحریر۔۔۔

اٹھو تم کو شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے۔۔۔۔

مقبوضہ کشمیر کو بھارت اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اکھنڈ بھارت کے خواب میں اس کے وجود کو لازم قرار دیتاہے۔ اپنے اس نہ پورے ہونے والے خواب کو پورا کرنے کیلئے وہ مدتوں سے کاوشوں میں مصروف عمل ہے لیکن اب تلک اسے ذرا بھی کامیابی کا حصول ممکن نہیں ہواہے۔ انگریزوں کے غلط انداز تقسیم کے باعث بھارت نے کشمیر پر قبضہ جمائے رکھا ہے اور اس مدت کو بھی70برس ہوگئے ہیں۔ نام نہاد اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے باوجود بھی آج تلک بھارت نے ان پر عملدرآمد نہیں کیا اور اب تو حقیقی صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے مسئلے کونہ حل کرنے لینے کے باعث ایک جانب رکھ دیا ہے۔ خود کو انسانی حقوق کی چیمپئن کہنے والا امریکہ اور اس کے تمام حمایتی ممالک کو بھی آج کشمیر میں مظالم نظر نہیں آتے ہیں۔ انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آتیں، ان کی آنکھیں ،کان، بند ہوگئے ہیںحتی کہ زبانیں بھی اس کشمیر کے موضوع سمیت ان تمام ممالک میں کہ جہاں مسلمانوں زیر عتاب ہیں ، مظالم میں پس رہے ہیںان پر اپنی زبانوں سے کچھ کہنا ، مذمت کرنا نامناسب لگتاہے اور اسی وجہ سے وہ بھارت کوخوش رکھنے کیلئے کشمیر کے موضوع پہ گفتگو کرنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود کشمیر ، جنت نظیر کے مجاہد اور مجاہدائیںآج تلک زندہ ہیں اور اپنی جدوجہد میںسرگرم عمل ہیں۔ انہیں یقین ہے اس بات کا کہ انہیںآزادی ملے گی اور ان کی جنت نظیر کا خوبصورت رخ دنیا والوں کے سامنے آئیگا۔

20معصوم کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کرنے کے باوجود مجاہدین کشمیر کی آواز نہ دھبی ہے نہ دھبے گی، نہ جدوجہد رکھی ہے نہ رکھے گی، جنازے اٹھا اٹھاکر نہ تھکے ہیں اور نہ ہی تھکیں گے۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے نہ رکے ہیں نہ رکیں گے۔ قائد اعظم کا شہ رگ قراردینے کے بعد کشمیر کی عوام پاکستان سے الحاق کیلئے مدتوں سے سرگرم عمل ہیں اور کامیابی تک رہیں گے۔کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے جنگ رہے گی نعرے لگتے تھے لگتے ہیں اور لگتے رہیں گے۔ گولی کا استعمال ایک جانب سے ہویا متعدد جانب سے نشانہ ایک ہو یا کئی ایک ہوں ، اگر اب تلک بھارتیوں کی گولیاں ختم نہیں ہوئیں تو کشمیریوں کے سینے بھی ختم نہ ہوئے ہیںنہ ہونگے۔ وہ خاموش جدوجہد تیزی کے ساتھ مدتوں سے کررہے ہیں اور اب تو وہ نوبت آگئی ہے کہ کامیابی و کامرانیاں ان کی قدم چومنے کیلئے بے چین ہیں۔ ان کی پاکستان سے محبت نہ کم تھی نہ ہے اور نہ ہوگی۔ وہ لوگ قومی کرکٹ ٹیم کے میچ کے دوران قرآن کو ٹی وی پہ رکھ لیتے ہیں۔ دلوں سے دعائیں کرتے ہیں اور جیت کی صورت میں ان کے نعرے تکبیر سے فضا معطر ہوجاتی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پوری پاکستانی قوم شدت جذبات کے ساتھ مناتی ہے اور مناتی رہے گی۔ یہ یکجہتی کا اظہار شہہ رگ کے الحاق سے ملنے تک منایا جاتا رہے گا۔ حالیہ ظلم و بربریت کی اک نئی داستان کے بعد ہونے والے ظلم پر کشمیری بھائیوںسے اظہار یکجہتی کیلئے ، اور ہونے والے مظالم کے خلاف یوم سیاہ منائے جانے کا اعلان ایک فرد کا نہیں پوری قوم کا اعلان ہے اور یہ نظر آنے کیلئے دیکھانے کیلئے ایک یوم ہی ٹھیک لیکن یہ وہ قوم ہے کہ اپنی کشمیر کیلئے کوئی بھی قربانی اور کچھ بھی کرسکتی ہے۔ کشمیری عوام کیلئے پاکستان کا ہر شہری سینہ تھان کر کھڑا ہے ۔ ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ وہ کشمیری کیلئے کچھ کرئے اور کچھ بھی کرئے۔

بھارتی مظالم کے بعد سے پورے وطن عزیز میں مظاہرے ہوئے ہیں اور تاحال جاری و ساری ہیں۔ بھارت کے خلاف پوری قوم نعرہ زن ہے۔ بھارت جسے پاکستان ایک آنکھ بھی نہیں بھاتاہے وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتاہے ، اس نے جب یہ محسوس کیا کہ پاکستان میں اس کے حاضر سروس ایجنٹ کی گرفتاری اور زبان درازی نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے اس لئے وہ اب ملک کے اندر اپنے عزائم کو تقویت پہنچانے کیلئے بہت سوچ سمجھ کر وار کرتا ہے اور کررہاہے ، لیکن اس کا دوسرا پہلو حکومت پاکستان و عوام کو نقصان پہنچانے کیلئے اس نے یہ اختیار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم کو بڑھا دیاتاکہ پاکستان کی توجہ اس جانب مبذول ہوجائے اور وہ اپنا کام کرجائے۔

لیکن یہ اس کی بھول ہے، پاکستان کا بچہ بچہ ملک کیلئے سینہ تھامے کھڑا ہے اور اسی طرح کشمیر کیلئے وطن عزیز کا ہر جوان موجودہے۔کشمیر بنے گا پاکستان ،اور کشمیربن کر ہے گا پاکستان۔۔۔۔کا نعرہ جب وہ کسی کشمیری کی زبان سے سنتے ہیں تو اس نعرے کا ساتھ جسم کا انگ انگ دیتا ہے کشمیر کیلئے ہر پاکستانی دل میں درد رکھتا ہے اور ان کو حقوق دلانے کیلئے ، انہیں آزادی کی نعمت دلانے کیلئے ہر پاکستانی ہمہ تن گوش ہے اور وہ اس وقت تک سرگرم عمل رہے گا جب تک کہ اسے کامیابی حاصل نہیں ہوجاتی ہے۔

ہاں، یہ سچ ہے اور ایک کڑوا سچ ہے کہ ہماری کشمیر کمیٹی کا چیئرمین جو اک سیاسی، مذہبی جماعت کا سربراہ ہے جو قومی اسمبلی کا رکن بھی ہے اور وہ اب تک خاموش ہے ۔ ہاں اس نے اور اس سمیت اس کمیٹی کے دیگر اراکین نے اب تلک کوئی بھی اجلاس طلب نہیں کیا نہ ہی اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے قرار واقعی کوئی جدودجہد کی ہے۔ ہاں اسے اس وقت اور ان دنوں اگر کسی چیز کی کسی بات کی فکر ہے تو وہ یہ ہے کہ سابقہ کی طرح متحدہ مجلس عمل بن جائے اور یہ مجلس عمل آئندہ انتخابات میں صوبہ کے پی کے سمیت دیگر صوبوں میں بھی اکثریت حاصل کرکے صوبائی و مرکزی حکومت بنائے۔ ہاں اس شخصیت نے اس کام میں اس خواہش کی تکمیل کیلئے ایک اور جماعت کے سربراہ کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔

ہاں یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے ملک میں پی ایس ایل کامیاب ہوا جس کی خوشی ہر محب وطن کے ساتھ محب وطن کشمیریوں کو بھی ہوئی اور اس کامیابی کے بعد جس طرح 9برس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم شہر قائد آئی اور تین ٹی 20میچز کھیلے اس کی بھی کشمیری عوام سمیت پوری عوام کو خوشی ہوئی۔ لیکن حالیہ کشمیر میں سانخے کے بعد ذرائع ابلاغ نے جس طرح کا کردار ادا کیا ہے ، ہاں اس سے جہاں پوری عوام ناخوش ہے اسی طرح کشمیری عوام بھی ناخوش ہے۔ ہاں حکومت کا نام نہاد وزیر اعظم جو ابھی تک سابقہ نااہل وزیراعظم کو ہی اپنا اور پوری قوم کا حکومت کا وزیر اعظم سمجھتا ہے اس نے بھی، ابھی تک حالیہ مظالم کے خلاف ایسا عمل نہیںکیا ، نہ ردعمل کی کہ جس سے اک غیر تمند قوم کے وزیراعظم کا رویہ سامنے آتا ہو۔ ہاں وہ سابقہ نااہل وزیر اعظم کو تو اب تلک مجھے کیوں نکالا کا جملہ نگلہ نہیں جارہا ہے ۔ اسے تو صرف فکر ہے اور یہ فکر اگر ہے تو وہ اپنی ذات کی ہے۔ اس نے بھی اب تک بھارت کے خلاف ، اس کے ان اقدامات کے خلاف مذمتی بیان تک نہیںدیا۔ وہ کیسا اہل وزیراعظم ہوسکتا ہے کہ جس نے ختم نبوت کے متعلق قانون میں ترمیم کا سوچا ،کہ جس نے نبی صلی اللہ علیہ والہ سلم کے نام پر سابق گونر پنجاب کو قتل کیا اور اس ضمن میں پھانسی پر چڑھنا قبول کرلیا۔ لیکن بھارتی ایجنٹ یادیو کو ابھی تک سزائے موت تک نہیںدی جاسکی ہے۔ ہاں یہ ظلم ہے ،کشمیریوں کے ساتھ ، ان کی جدوجہد کے ساتھ زیادتی ہے۔ کشمیر کیلئے سب ایک ہیں اور ان سب کو ایک ہی آواز اٹھانی چاہئے اور آواز ان کے حقوق کی، ان کی آزادی کی آواز ہے۔ یہ آواز اٹھائی جائے گی تو شہدائے پاکستان سے ایفائے عہد ہوگا ۔ کیونکہ ان شہداءکا خون اور ان سمیت کشمیر میں بہنے والا وہ لہوآواز پوری قوم کو ،امت مسلمہ کو یہی آواز دیتا ہے کہ اٹھو تم کو شہیدوں کا لہو آواز ددیتا ہے۔شہیدوں کا لہوآج ہر سیاسی ، مذہبی ،سماجی جماعت کو اس کے قائدو کارکنان کو حتی کہ پوری عوام کو یہی پیغام دیتا ہے کہ اٹھو تم کو شہیدوں کا لہو آواز دیتاہے، ہاں شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے۔۔۔

Hafeez khattak
About the Author: Hafeez khattak Read More Articles by Hafeez khattak: 195 Articles with 164496 views came to the journalism through an accident, now trying to become a journalist from last 12 years,
write to express and share me feeling as well taug
.. View More