تمام مصائب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا نسخہ

ایک دیہاتی نے بارگاہ رسالت مآبﷺمیں حاضر ہو کر کچھ پوچھنے کی اجازت طلب کی نبی پاک ﷺ کی طرف سے اجازت عطا ہونے پر اس نے کچھ سوالات پوچھے
آپ ﷺ نے جو جوابات مرحمت فرمائے ان سے ہمیں عمر بھر کے لیے رہنمائی میسر آتی ہے۔
آئیے وہ سوالات و جوابات اپنے سامنے رکھ کرزندگی بسر کرنے کا فیصلہ کریں
سوال :امیر (غنی)بننا چاہتا ہوں کیا کروں ؟
جواب : قناعت اختیار کرو، امیر ہوجا ؤگے۔
سوال: میں بڑا عالم بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : تقویٰ اختیار کرو۔
سوال: عزت والا بننا چاہتا ہوں ؟
جواب: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردو ۔
سوال : اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : لوگوں کو نفع پہنچانے والے بن جاؤ۔
سوال : عادل بننا چاہتا ہوں
جواب: جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، وہی دوسروں کیلیے بھی پسند کرو۔
سوال : طاقتور بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : اﷲ تعالیٰ پر توکل کرو۔
سوال : اﷲ تعالیٰ کے دربار میں خاص درجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں؟
جواب : کثرت سے ذکر (یادِ الہی )کرو۔
سوال: رزق میں کشائش چاہتا ہوں ؟
جواب : ہمیشہ باوضو رہو۔
سوال: دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ؟
جواب: حرام نہ کھانا۔
سوال: ایمان کی تکمیل (و کاملیت)چاہتا ہوں ؟
جواب: اخلاق اچھے کر لو۔
سوال: روزقیامت گناہوں سے پاک ہوکر اﷲ تعالیٰ سے ملنا چاہتا ہوں؟
جواب: جنابت کے فوراً بعد غسل کیا کرو۔
سوال: گناہوں میں کمی چاہتا ہوں؟
جواب: کثرت سے استغفار کرو۔
سوال: قیامت کے روز نور میں اٹھنا چاہتا ہوں ؟
جواب: ظلم کرنا چھوڑدو۔
سوال: چاہتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ میری پردہ پوشی فرمائے؟
جواب: مخلوقِ خدا کی پردہ پوشی کیاکرو۔
سوال: رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں ؟
جواب: زنا سے بچو ۔
سوال: اﷲ تعالیٰ اور اسکے رسول ﷺ کا محبوب بنناچاہتاہوں؟
جواب: اﷲ اور اسکے رسول ﷺ کے محبوب کو اپنا محبوب بنا لو ۔
سوال: اﷲ تعالیٰ کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں؟
جواب: فرائض کا اہتمام کیا کرو۔
سوال: احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں ؟
جواب: اﷲ تعالیٰ کی بندگی یوں کرو گویا تم اسے یا وہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔
سوال:کیاچیز گناہوں سے معافی دلاتی ہے ؟
جواب: آنسو۔۔۔ عاجزی۔۔۔ اور بیماری
سوال: کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے؟
جواب: دنیا کی مصیبتوں پر صبر۔
سوال: اﷲ تعالیٰ کے جلال کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے ؟
جواب: چپکے چپکے (بغیر ریاکاری کے)صدقہ اور صلہ رحمی (حسنِ سلوک)
سوال: اﷲ تعالیٰ کے جلال سے بچنا چاہتا ہوں ؟
جواب: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔
سوال: سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
جواب: برے اخلاق۔۔۔۔ اور بخل (کنجوسی۔ کسی نعمت کو آگے نہ پہچانا)
سوال: سب سے بڑی اچھائی کیا ہے ؟
جواب: اچھے اخلاق۔۔۔ تواضع۔۔۔۔ اور صبر(مسند امام احمد )
اﷲ پاک ہمیں ان تمام چیزوں پہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)

Tariq Noman
About the Author: Tariq Noman Read More Articles by Tariq Noman: 70 Articles with 86410 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.