ہائے بے چارے شوہر

شائع کیا گیا سوسائٹی میں شوہروں کی تسلی و تشفی کے لیے۔

مردوں کے مختلف ادوار

انگیجمنٹ کے بعد سپرمین
شادی کے بعد جینٹلمین
شادی کے دس سالوں کے بعد : واچ مین
شادی کے ٢٠ سالوں کے بعد : بور مین
شادی کے ٣٠ سالوں کے بعد : اولڈ مین

دنیا میں ایک زبردست بچہ ہوتا ہے اور وہ ہر ماں کے پاس ہوتا ہے۔
اور دنیا میں زبردست بیوی ہوتی ہے اور وہ دوسروں کی ہوتی ہے۔

ایک نیا نیا شوہر بک اسٹال پر جاتا ہے اور سیلز گرل سے پوچھتا ہے مجھے کوئی ایسی کتاب دیجیے جو ان مردوں کے متعلق ہوں جو اپنی بیویوں کو کنٹرول میں رکھ پاتے ہیں۔

سیلز گرل شان بے نیازی سے ان صاحب کی طرف دیکھتی ہے اور کہتی ہے جناب فکشن پر کہانیوں کا اسٹور اس مارکیٹ کے پرلے کونے پر ہے شائد وہاں مل جائے

شوہر کو ایک ٹیلیگرام ملتا ہے کہ آپ کی بیوی کا انتقال ہوگیا ہے اس کو دفنا دیا جائے یا جلا دیا جائے
شوہر فوراً جوابی ٹیلی گراف بھیجتا ہے کہ کوئی چانس مت دیجیے جناب ، باڈی کو فورا جلا دیں اور راکھ کو دفنا دیں۔

ایک بچہ اپنے والد سے سوال کرتا ہے کہ ابو کتے شادی کیوں نہیں کرتے؟
باپ ٹھنڈی سانس بھر کر ! بیٹا ان کو شادی کی کیا ضرورت وہ تو ویسے ہی کتے کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔

زندگی کی حقیقت ایک شوہر کی نظر میں
ایک عورت (ماں) ہمیں اس دنیا میں لاتی ہے جب ہم رو رہے ہوتے ہیں
اور دوسری عورت (بیوی) ساری زندگی اس کام پر لگی رہتی ہے (رلانے پر) یہاں تک کہ ہمارے زندگی ختم ہوجاتی ہے۔

ایک مغربی شوہر اپنے ایک وکیل دوست سے پوچھتا ہے کہ کیونکر ہمارا قانون ہمیں دوسری شادی کی اجازت نہیں دیتا
وکیل دوست: کیونکہ قانون آپ کو ایک ہی جرم پر دوبارہ سزا نہیں دینا چاہتا۔

شوہر اپنے وکیل سے : میں طلاق چاہتا ہوں ہر حال میں کیونکہ میری بیوی مجھ سے گزشتہ ایک سال سے بات نہیں کر رہی
وکیل : جناب عالی ہزار مرتبہ سوچ لیجیے طلاق سے پہلے کیونکہ ایسی بیویاں تو نصیب والوں کو ملتی ہیں اور دوبارہ تو ڈھونڈے سے نہیں ملتیں
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 495002 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.