غیبت سے بچو

موجودہ دور میں جو روحانی بیماریاں ہمارے معاشرے میں پائی جاتی ہیں ان میں سے غیبت بھی سر فہرست ہے اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آج کل عوام و خواص سبھی حصہ لیتے ہیں اور اسے برا نہیں سمجھتے تو آئیے! ہم آپ کو غیبت سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہیں تاکہ آپ ہمیشہ پر سکون ہو کر زندگی بسر کرسکیں۔

غیبت کسے کہتے ہیں؟شرعی طور پر غیبت کا مفہوم یہ ہے کہ کسی شخص کے عیب اس کی عدم موجودگی میں اس طرح بیان کرنا کہ اگر وہ سن لے تو اُسے ملال ہو یہ غیبت ہے یعنی جس کے عیب بیان کئے جا رہے ہوں وہ عیب اُس میں موجود ہوں اور اُس کی غیر موجودگی کی صورت میں ان عیبوں کا دوسروں کے سامنے بیان کرنا غیبت (چغلی) کہلاتا ہے اور اگر کوئی اُس کا ایسا عیب بیان کیا جائے جو اُس میں موجود ہی نہ ہو تو اس کو غیبت نہیں بلکہ تہمت اور بہتان کہیں گے۔

جاری ہے
Tahir Yousaf
About the Author: Tahir Yousaf Read More Articles by Tahir Yousaf: 3 Articles with 2746 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.