سو لفظی کہانی

ہم یوم مئی مناتے تو ہیں مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ آج کے دن کسی مزدور کے گھر کا چولہا ٹھنڈا تو نہیں پڑ گیا؟

مزدور کا عالمی دن

شہزاد تھکا ہارا، آج گھر آیا تو اُس کے بچے دوڑے دوڑے اس کے پاس گئے اور پوچھنے لگے کہ" ابا! آج تو ہمارے لیے کھانے کو کچھ کیوں نہیں لایا؟'' شہزاد اپنے معصوم بچوں کو دیکھ کر افسردہ ہوا ۔ اس نے بچوں سے کہا کہ ''آج یکم مئی ہے یعنی مزدوروں کا دن''۔ آج کے دن مالک نے مجھ سے کوئی کام ہی نہیں کروایا اور چھٹی دے دی کہ میں آج کا دن مناؤں، اب بھلا خالی پیٹ اور خالی جیب کے ساتھ کیا مناتااور تم سب کے لیے کیا لاتا؟کہاں سے لاتا؟۔۔۔۔۔۔۔۔ہم یوم مئی مناتے تو ہیں مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ آج کے دن کسی مزدور کے گھر کا چولہا ٹھنڈا تو نہیں پڑ گیا؟

 

Nabiha Arshad
About the Author: Nabiha Arshad Read More Articles by Nabiha Arshad: 16 Articles with 25971 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.