تبدیلی

اچھا کام کوئی کرے ، اچھی بات کوئ کرے اس کی تعریف کی جانی چاہیے اور کی جاتی ہے چاہے فوج ہو عوام ہو عدالت ہو یا سیاست دان اب حکومت کا وقت ختم ہونے کو ہے ، نئے انتخابات آنے کو ہیں کون جیتے یہ قدرت کی مرضی مگر آنے والے کو وقت دینا چاہیے اور کسی اچھے کام کو سراہا جانا چاہیے اور اچھے کام کو بُرا صرف اس لیے نہ کہا جاۓ کہ جس کو ہم پسند نہیں کرتے اُس کے اچھے کام کو بھی برا کہیں اور اس کی مخالفت کی شدت میں اسے غدار کہنا شروع کر دیں -

آج رات میرے اندر ایک تبدیلی آی کہ یہ سوچنا ضرور ہے کہ ہم کسی کو بھی سپورٹ کریں مگر دوسرے بھی ہماری قوم اور مزہب سے ہیں اور کم از کم انسان ہیں ہاں کسی کے غلط اقدام کی تہزیب کے دائرے میں مخالفت کی جا سکتی ہے خواہ عدلیہ فوج یا مبینہ اسٹبلشمنٹ لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ ہماری فوج ہے اور اس کے بہت سے کارنامے اور حال ہی میں امن کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے -

خدا سب کو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے
فرقہ پرستی ایک بہت بڑا خطرہ ہے جس پر قابو پانا ملکی مفاد میں ہے

فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں زاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 262764 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.