پانی

اپنی رنگ برنگی زندگی میں کھو کر ھمارے اندر سے یہ احساس دن بہ دن ختم ھوتا جا رہا ہے کہ ہم اپنی انے والی نسلوں کی زندگیوں سے کیسے سب رنگ نوچ رہے ہیں۔ پانی کی قلت کے لحاظ سے دنیا کے پانچ سرفرست ممالک میں ہونے کے باوجود ہم نے اپنا مستقبل محض سڑکوں اور لیپ ٹاپ کے عوض گروی رکھ دیا ہے۔ سڑک کے پروجیکیٹ کو فخر سے بتانے والوں نے کبھی سوچا ہے کہ جب اسی خوبصورت سڑک پر پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ اپنی زندگی کی جنگ ہاریں گے تو کیا ہم اپنی لاپرواہی کو مصلحت کا چولا پہنا سکیں گے؟ ’ووٹ دو اور پانی لو‘ کے نعرے کے ساتھ ووٹ لینے والے لوگوں نے سندھ کے علاقے کوٹ غلام علی کا حال بھی کم وبیش تھر جیسا کر دیا ہے۔کراچی سے شروع ہوں اور فیصل آباد تک کا سفر کریں کونسا ایسا علاقہ ہے جہاں پانی کے مسائل درپیش نہیں۔اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب ڈیم نہ ببنے کی بدولت لوگ ایک دوسرے کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ اس بار خود کو ٹٹولیے اور فیصلہ کریں کہ پانی جیسا اپنا بنیادی حق چاہیے یا محض بریانی کی ایک پلیٹ کے عوض اپنا قیمتی ووٹ نیلام کرنا ہے۔ اسلام آباد میں رہ کر خود کو نیویارک کا باسی سمجنے اور مغرب کے عادت واطوار کو اپنانے والوں کو اس نحج پر سوچنے کی ضرورت ہے کہ وہاں سب سے زیادہ قدروقیمت ’زندگی‘ کی ہے جو بغیر پانی کے ممکن نہیں۔دنیا کی بنیادی حقیقتوں میں سے ایک یہ ہے کہ زندگی محض آسائشات میں گم ہوکر وقت گزاری کا نام نہیں۔ خواہشات کے پیچھے بھاگتے بھاگتے آج کا انسان یہ بھول گیا ہے کہ لفظ انسان کے ساتھ انسانیت کا لفظ روز اول سے جڑا ہے جس کا تقاضا ہے کہ انساں اپنے سے پہلے دوسروں کی بھلائ سوچے۔ پانی کی قلط ہماری قوم کے ان مسائل میں سے ایک ہے جس کے حل کے بارے میں اگر بروقت نہ سوچا گیا تو اس کے بھیانک نتائج پوری قوم کو برداشت کرنے ہونگے۔ عین ممکن ہے کہ انشا جی کاکہا سچ ہوجائے اور ہم نلکوں میں اکسیجن اور ہائیڈروجنگیس ڈال کر پانی بننے کا انتظار کیا کرنے لگیں۔ کچی عمر میں اپنی پکی محبتیں ڈھونڈنے کی بجائے ضرورت ہے ایسے زرائع تلاش کریں جو ملک وقوم کی بہتری کا سامان کر سکیں اور اس چیز کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ محنت کے ساتھ ساتھ ثابت قدمی کامیابی کے سنہری اصولوں میں سے ایک ہے۔
 

Mahnoor Awais
About the Author: Mahnoor Awais Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.